مئو شہر کے ڈومن پورہ گولوا واقع شبو کلاتھ اسٹور کی آج ایک اور شاپ نیو شبو کلاتھ اسٹور کی اوپننگ شہر چیئرمین ارشد جمال نے فیتہ کاٹ کر کیا ۔شہر چیئرمین ارشد جمال کے پہنچتے ہی شبو کلاتھ اسٹور کے مالک وارڈ ممبر فیروز عرف شبو انصاری نے اپنے حامیوں کے ساتھ گلپوشی کرتے ہوئے ان کا زوردار استقبال کیا ،بعد ازاں چیئرمین ارشد جمال نے فیتہ کاٹ کر نیو شبو کلاتھ اسٹور کی اوپننگ کی ۔اس دوران چیئرمین ارشد جمال نے صحافیوں کو بتایاکہ شبو انصاری کی ایک دکان شہر کے قاسم پورہ میں چلتی ہے اور ایک یہاں اوپر پہلے سے ہی چل رہی ہے اور آج اسی کی ایک اور نئی برانچ کھلی ہے نیو شبو کلاتھ اسٹور کے نام سے ،یہ اسٹور لیڈی شوٹ کیلئے ہے اور ان کا ایک طریقہ یہ ہے کہ بہت محنت کرکے اور ڈھونڈ کر سورت اور ممبئی جیسے شہروں سے لاتے ہیں اور کم ریٹ میں لاکر کم نفع پر فروخت کرتے ہیں اسلئے وہ لوگوں کو سستا پڑتا ہے ۔اسلئے مئو کے ہی نہیں مئو کے باہر کے ان کے کسٹمر ہیں جو ان سے خریداری کرکے خوش ہوتے ہیں ۔آج انہوں نے ایک نئی دکان کی شروعات کی ہے ،ہماری دعا ہے کہ ان کا کاروبار پھلے پھولے اور خوب ترقی کریں ۔
