مئو ناتھ بھنجن (A.T.N) مئو ساڑی ویاپار ایسوسی ایشن کے وفد نے نئے ضلع مجسٹریٹ آنند وردھن اور پولیس سپرنٹنڈنٹ کملیش بہادر سے رسمی ملاقات کر کے انہیں مئو کی مشہور ساڑی کا مومنٹو پیش کر کے ان کا استقبال اور خیرمقدم کیا۔

اس دوران ایسوسی ایشن کی جانب سے دونوں عہدیداروں کو مئو کی ساڑی کی تجارت، تاجروں اور بنکروں سے جڑے مختلف مسائل سے آگاہ کیا گیا۔ وفد نے تاجروں کو پیش آنے والی عملی مشکلات، حفاظتی انتظامات، تجارتی ماحول اور دیگر ضروری موضوعات پر تفصیلی گفتگو کی۔ دونوں عہدیداروں نے تاجروں کے مسائل کو سنجیدگی سے سنا اور ہر ممکن تعاون اور مثبت حل کی یقین دہانی کرائی۔
ایسوسی ایشن کے عہدیداران نے کہا کہ مئو کی ساڑی کی صنعت ضلع کی پہچان ہونے کے ساتھ ساتھ لاکھوں خاندانوں کے روزگار کا اہم ذریعہ ہے، اس لیے تاجروں اور بنکروں کے مسائل کا حل ترجیحی بنیادوں پر ہونا چاہیے۔
اس موقع پر مئو ساڑی ویاپار ایسوسی ایشن کے صدر جمال ارپن، جنرل سکریٹری شفیق الرحمٰن کوٹھاری، سینئر نائب صدر مولوی اقبال محمدی، مجلسِ عاملہ کے اہم رکن مولوی جمال ندوی کرشمہ، ارشد جمال الماس، انیل وادھوانی اور یوتھ ٹیم سے محمد فوزان، اعظم فیضی، ذوالفقار بنارسی، ایاز سمکو، شہزاد خرم سمیت دیگر افراد موجود تھے۔
آخر میں ایسوسی ایشن کی جانب سے دونوں عہدیداروں کو نئی ذمہ داریوں کے لیے نیک خواہشات پیش کی گئیں اور ضلع میں بہتر انتظامی اور تجارتی ماحول کی امید ظاہر کی گئی۔
