یو۔پی(A.T.N)سماجوادی پارٹی کے سابق وزیر اعلیٰ ملائم سنگھ یادو نیتا جی کے بیٹے و سابق وزیر اعلیٰ اکھلیش یادوکے بھائی و بھاجپا لیڈر اپرنا یادو کے شوہر پرتیک یادو کی اچانک موت کی خبر سے ملائم سنگھ یادو پریوار کے ساتھ ساتھ ریاست اترپردیش میں غم کی لہر دوڑ گئی ہے۔موصولہ خبروں کے مطابق پریوار کے قریبی لوگوں نے بتایا کہ اچانک طبیعت خراب ہونے کی وجہ سے لکھنؤ واقع ایک سیول اسپتال میں بھرتی کرایا گیاتھا۔وہ نیتاجی ملائم سنگھ یادو کی دوسری بیوی سادھنا گپتا کے بیٹے اور بھاجپا لیڈر اپرنا یادو کے شوہر تھے۔افسران کے بقول پرتیک یادو کی لاش پوسٹ مارٹم کیلئے کے جی ایم یو بھیجا گیا ہے۔خبروں کے مطابق سیول اسپتال کے چیف میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر دیویش ندر پانڈے نے خبر رساں ایجنسی اے این آئی کو بتایا کہ انھیں صبح 5:55 بجے مردہ حالت میں لایا گیا تھا۔پولیس کو انفارم کردیا گیا ہے۔ اس کے بعد پولیس نے باڈی کا پنچنامہ کرکے پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا گیا۔پوسٹ مارٹم کے بعد ہی موت کی اصل وجہ معلوم ہوسکے گی۔
