عصری تعلیم میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے طلبہ کی حوصلہ افزائی، تعلیم اور کردار سازی پر زور
جمعیۃ علماء ( مولانا ارشد مدنی ) دھولیہ کے زیرِ اہتمام ممتاز طلباء و طالبات کی حوصلہ افزائی کے لیے شاندار استقبالیہ
دھولیہ، مہاراشٹر (A.T.N)
دھولیہ، مہاراشٹر (A.T.N)
دھولیہ، 26 جولائی: جمعیۃ علماء دھولیہ کے زیرِ اہتمام بروز اتوار، 26 جولائی، بعد نمازِ مغرب ممتاز طلبہ و طالبات کے اعزاز میں ایک باوقار استقبالیہ تقریب حافظ حفظ الرحمٰن صاحب( صدر جمعیۃ علماء ضلع دھولیہ )کی صدارت میں منعقد ہوئی۔ حافظ محمد عمیر نے اپنی خوب صورت آواز سے تلاوت کلام پاک پیش فرماکر تقریب کا آغاز فرمایا بعدہ حافظ محمد فیضان نے اپنی مخصوص مترنم اور سریلی آواز میں نعت کے اشعار کے ذریعے تقریب کو مزید خوشبو دار بنادیا ۔ تقریب میں شہر و ضلع کی ممتاز علمی، سماجی اور طبی شخصیات، اساتذۂ کرام، صدر مدرسین، معلمات، سرپرستان، جمعیۃ علماء کے ذمے داران و اراکین اور طلبہ و طالبات کی بڑی تعداد شریک ہوئی، جبکہ ضلع کے مختلف علاقوں سے تشریف لانے والے مہمانوں کے قیام و طعام کا بھی بہترین انتظام کیا گیا تھا۔
اس عظیم الشان استقبالیہ تقریب میں دسویں اور بارہویں جماعت میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے طلبہ، نیز ایم بی بی ایس، بی اے ایم ایس، بی یو ایم ایس، بی ایچ ایم ایس اور دیگر طبی شعبوں میں داخلہ حاصل کرنے والے طلبہ، پی ایچ ڈی کے لیے منتخب ہونے والے اسکالرز، جے ای ای ایڈوانس میں کامیابی حاصل کرنے والے اور سرکاری انجینئرنگ کالجوں میں داخلہ پانے والے ہونہار طلبہ و طالبات کی حوصلہ افزائی کی گئی۔
اس تقریب میں الحاج اخلاق بھیا (چمڑے والے) ، پروفیسر خلیل انصاری (ودیہ وردھنی کالج) ، شہر کے سینئر معالج ڈاکٹر نثار صاحب (ایم بی بی ایس)، ڈاکٹر ہاشم صاحب، ڈاکٹر بشیر صاحب، پروفیسر سید فیروز، ڈاکٹر رمضان ( مونارک اکیڈمی ) سمیت دیگر معزز شخصیات نے شرکت کی۔ مختلف اسکولوں کے صدر مدرسین، صدر معلمات اور اساتذۂ کرام کی موجودگی نے تقریب کو مزید وقار بخشا۔
اپنے خطابات میں مقررین نے تعلیم کو قوموں کی ترقی کی بنیاد قرار دیتے ہوئے طلبہ کو دینی و اخلاقی اقدار کے ساتھ عصری علوم میں مہارت حاصل کرنے کی تلقین کی۔
جمعیۃ علماء دھولیہ قانونی کمیٹی کے سکریٹری الحاج شوال امین
دسویں اور بارھویں جماعت کے ممتاز طلبہ کو جمعیۃ علماء کی جانب سے اعزازی سند (سرٹیفکیٹ) اور جمعیۃ کے نام سے مزین قلم پیش کیا گیا، جبکہ شعبۂ طب میں داخلہ حاصل کرنے والے طلبہ کو جمعیۃ علماء دھولیہ کی دیرینہ روایت کے مطابق قرآن مجید اور جائے نماز بطورِ تحفہ پیش کیا گیا ۔
تقریب کی کامیابی میں ڈاکٹر ابو تراب انصاری کی خصوصی منصوبہ بندی، مسلسل محنت کا نمایاں کردار رہا۔ آپ نے اپنے رفقاء و معاونین کے ساتھ تقریب کے تمام انتظامات کو نہایت منظم انداز میں انجام دیا۔
نیز مولانا شکیل قاسمی، الحاج مشتاق صوفی، محمد یوسف پاپا سر، شیخ پرویز ، مختار منصوری، شیخ اکبر سر، نعمان سر، ڈاکٹر خلیل، اعجاز رفیق، مسعود کیپٹن
اور جمعیۃ کے تمام خدام کی محنت قابلِ ستائش رہی ۔
تقریب کی نظامت رکن مجلسِ عاملہ ایاز احمد ایاز نے اپنے مخصوص انداز میں نہایت خوش اسلوبی کے ساتھ انجام دی ۔
اختتام پر تمام مہمانان اور طلبہ کے لیے چند مخیرین کی جانب سے عشائیے کا اہتمام کیا گیا ۔
حاضرین نے جمعیۃ علماء کی اس تعلیمی و حوصلہ افزا کاوش کو بے حد سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ آئندہ بھی اس طرح کی تقاریب کا سلسلہ جاری رہے گا۔