مؤناتھ بھنجن(A,T,N)ڈی ایم کے حکم کی تعمیل میں موصول ہوئی شکایت کے تصفیہ کے سلسلہ میں ڈرگ انسپکٹر فوڈ سیکورٹی اینڈ ڈرگ انتظامیہ مؤ کے ذریعہ مدھوبن علاقہ میں واقع میسرس اسٹار پالی کلینک اینڈ پنچ کرم سینٹر بہادر پور گلی گل دیو لائبریری نزدیک اچانک معائنہ کیاگیا۔معائنہ کے دوران دکان پر رجسٹرڈ فارماسسٹ حاضر ملے۔کلینک مالک ڈاکٹر امرجیت آریہ کو موقعے پر بلاکر فرم کے رجسٹریشن،فارماسسٹ کا رجسٹریشن،دواؤں کی خریدو فروخت،رجسٹر اور دیگر ضروری دستاویز فراہم کرانے کی ہدایت دی۔جانچ کے دوران دوا اور علاج مواد ایکٹ 1940 کے تحت دواؤں کی فروخت سے متعلق ضابطوں کی خلاف ورزی کے امکان پائے جانے پر پانچ دواؤں کے نمونے جانچ کیلئے لئے گئے اور اسے سرکاری لیب میں بھیج دیاگیا۔اس کے علاوہ کلینک مالک اور متعلقہ فریق کو جانچ میں پائی گئی خامیوں سے متعلق6 روز کے اندر رجسٹرڈ ثبوت مع وضاحت نامہ پیش کرنے کی ہدایت دی گئی۔ڈرگ انسپکٹر نے بتایاکہ جانچ رپورٹ کی ایک کاپی ضروری کاروائی کیلئے ڈرگ لائسنسنگ اتھارٹی فروخت”سیل“اعظم گڈھ ڈیویزن کو بھیج دی گئی ہے۔لیب سے جانچ رپورٹ حاصل ہونے کے بعد ضابطہ کے مطابق قانونی کاروائی کی جائے گی۔ڈی ایم نے واضح ہدایت دی کہ ضلع میں دواؤں کی کوالیٹی اور قانونی ضابطوں کے عمل در آمد سے کسی بھی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیاجائے گا اور بے ضابطگی پائے جانے پر متعلقہ میڈیکل اسٹورس کے خلاف سخت سے شخت کاروائی کی جائے گی۔
