مئوناتھ بھنجن(A.T.N)اکھل ایکتا ادیوگ ویاپار منڈل کے قومی سکریٹری آرین شکلا نے محمد قمرِ حسن کو اکھل ایکتا ادیوگ ویاپارمنڈل ضلع مئو کا صدر نامزد کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو مئو ضلع کا صدر نامزد کرتے ہوئے مجھے بہت خوشی محسوس ہورہی ہے۔آپ کی قربانیاں، قائدانہ صلاحیت، تجارت اور تاجر حضرات کی فلاح و بہبود کے تئیں مسلسل کئے گئے خدمات کو ترجیح دیتے ہوئے آپ کو اکھل ایکتا ادیوگ ویاپار منڈل ضلع مئو کے عہدہ نامزد کیا جاتاہے۔آپ کی تقرری اس اعتماد اور بھروسے کو ظاہر کرتی ہے جس کو ریاستی ورکنگ کمیٹی نے آپ کے ذریعہ ہمارے مشن اترپردیش کے مئو ضلع کے صنعت کاروں اور تاجروں کو متحد اور مستحکم کرنے کیلئے کیا ہے۔ہمیں یقین ہے کہ آپ کی قیادت میں مئو ضلع کی تنظیم تجارتی یکجہتی، سماجی ذمہ داریوں قومی فلاح وبہبود کو فروغ ملے گا۔ضلع صدر نامزد ہونے پر محمد قمرِ حسن نے تنظیم کے قومی جنرل سکریٹری مع دیگر عہدیداروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے تنظیم کے مشن کو ایک ایک تاجر تک پہنچانے کی یقین دہانی کرائی ہے۔
