مئوناتھ بھنجن(A.T.N)مئو اسمبلی حلقہ سے مسلسل 5 مرتبہ جیت حاصل کرنے والے سابق ایم ایل اے مختار انصاری مرحوم کی اہلیہ افشاں انصاری کی تلاش میں آج صبح 9:00 بجے تھانہ دکھن ٹولہ مئو اورتھانہ قاسم آباد غازی پور ضلع کی مشترکہ ٹیم مئو کے تھانہ دکھن ٹولہ کے محلہ مومن پورہ میں سابق چیئرمین طیب پالکی کے گھر پہنچی اور سرچ آپریشن چلایا۔اس دوران لیڈی پولیس نے ان گھر کے اندر جاکر تلاشی لی لیکن وہاں پر افشاں انصاری نہیں ملیں جس کے بعد پولیس کو بیرنگ واپس لوٹنا پڑا۔ طیب پالکی کے گھر پولیس کی دبش کی خبر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی جس کے بعد مئو میں سیاسی سرگرمیاں تیز ہوگئیں

۔سرچ آپریشن کی خبر ملتے ہی میڈیا ٹیم طیب پالکی کے گھر پہنچی اور ان سے دریافت کیا تو طیب پالکی نے کہا کہ آج صبح 9:00 بجے تھانہ دکھن ٹولہ ضلع مئو اورتھانہ قاسم آباد ضلع غازی پور کی پولیس ان کے گھر پہنچی تھی اور ساتھ کچھ لیڈ پولیس بھی تھیں جو اندر جاکر تلاشی لی لیکن انھیں یہاں کچھ بھی نہیں ملا۔انہوں نے کہا کہ افشاں انصاری سے ان کا کوئی تعلق نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ پولیس کی مجھ سے ملاقات ہوئی اور وہ افشاں انصاری کے بارے میں جاننا چاہتے تھے۔ہم نے کہا کہ افشاں سے ہمارا کوئی تعلق نہیں ہے اور وہ یہاں نہیں ہے۔جس کے بعد لیڈی پولیس گھرمیں جا کر سرچ کیا لیکن کچھ نہیں ملا، دو تین داروغہ تھے جنہوں نے تعاون کرنے کیلئے شکریہ ادا کیا اور چلے گئے۔اس پورے معاملے سے متعلق سی او سٹی نے کہا کہ 50 ہزار روپیہ کی انعامیہ مختار انصاری کی بیوی افشاں انصاری کی تلاش میں غازی پور اور مئو پولیس کی جوائنٹ ٹیم سابق چیئرمین طیب پالکی کے گھر دبش دی تھی۔انہوں نے کہا کہ مطلوبہ افشاں انصاری نہیں ملیں لیکن ان کی گرفتاری کیلئے پولیس ٹیم کوشش کررہی ہے۔پولیس کی اس کاروائی سے ایک مرتبہ پھر مختار انصاری کے قریبیوں میں خوف وحراس اور تشویش کا ماحول پایا جارہا ہے۔
