مئو ناتھ بھنجن(A.T.N)
آج مئو شہر میں ایک بار پھر بارش شروع ہوئی جس کی وجہ سے درجہ حرارت میں کافی کمی محسوس کی گئی۔مئی کے موسم میں عام طور سے جہاں ایک طرف تیز دھوپ کے ساتھ شدید گرمی اور لو کے ساتھ اومس بھری گرمی ہوتی ہے وہیں دوسرے جانب ان دنوں مئی کا مہینہ مئی نہیں بلکہ اکتوبر و نومبر جیسا محسوس ہورہا ہے کیونکہ رات میں ٹھنڈ لگنے لگتی ہے اور لوگوں کو کھا و کولر بند کرکے سونا پڑ رہا ہے جبکہ دن میں موسم سہانا رہتاہے۔موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے مئی کا مہینہ اکتوبر نومبر سا لگتا ہے۔موسم کے بدلتے مزاج کو لیکر لوگوں میں کافی تشویش پائی جارہی ہے۔ایسے میں بیماریوں کے جنم لینے کا بھی خدشہ ہورہا ہے۔موسم کی تبدیلی کی اصل وجہ کیا ہے یہ تو ماہر موسمیات ہی بہتر بتا سکیں گے لیکن اتنا ضرور ہے کہ مئی میں موسم کی تبدیلی سے لوگوں کو عارضی راحت مل رہی ہے۔
