مئوناتھ بھنجن (A.,T,N)روٹری کلب مئو کے ذریعہ آج مئو شہر سے منسلک سلح آباد بازار میں آر جے شنکر ا آئی ہاسپیٹل بنارس کے تعاون سے مفت موتیابند جانچ اور آپریشن میگا کیمپ کا انعقاد کیاگیا ۔روٹری کلب مئو کے ذریعہ منعقد یہ چوتھا مفت آنکھ جانچ اور آپریشن کیمپ تھا ۔کیمپ میں تقریباً150 مریضوں کے آنکھوں کی جانچ ماہر ڈاکٹروں کے ذریعہ کی گئی ۔جانچ کے دوران 37 مریض موتیابند آپریشن کیلئے اہل پائے گئے جنہیں روٹری کلب مئو اور آر کے شنکرا آئی ہاسپیٹل بنارس کے تعاون سے آپریشن کیلئے بنارس بھیجاگیا ۔
مریضوں کی آمد ورفت ،رہنے اور کھانے پینے کا مکمل نظم مفت ہے جس کا خرچ روٹری کلب مئو اور آر کے شنکرا آئی ہاسپیٹل برداشت کریگا ۔اس موقع پر روٹری کلب مئو کے صدر ڈاکٹر اے کے سنگھ اور سکریٹری ڈاکٹر ایس خالد نے کہاکہ روٹری کلب مئو ہمیشہ سماج کی خدمت اور ضرورت مند لوگوں کے تعاون کیلئے پرعزم ہے ۔پروگرام کے کنوینر منیش تانوانی نے سبھی معاونین اور ڈاکٹروں کا شکریہ ادا کیا ۔پروگرام میں خاص طور سے روٹری کلب کے سابق صدر پردیپ سنگھ ، ڈاکٹر اصغر علی صدیقی ، اجیت سنگھ ، سوربھ برنوال ، پونیت شریواستو مع دیگر اراکین نے سرگرمی کے ساتھ تعاون کیا ۔

