مئو ناتھ بھنجن(A.T.N) ٹیچرس ایسوسی ایشن مدارس عربیہ ضلع مئو کا ایک وفد ضلع مئو کے نئے ایس پی سے اقلیتی فلاح و بہبود افسر کی قیادت میں ملاقات کی۔یہ ملا قات خیرسگالی ملاقات تھی۔

سکریٹری عبدالحمید فیضی نے ایس پی صاحب کو اپنی اور اساتذہ و معلمات وملازمین کی طرف سے استقبال کرتے ہوئے مبارکباد پیش کی۔انہوں نے یہ یقین دلایا کہ شہر میں پیارو محبت سے رہنے کی فضا ہموار کرنے میں ہم لوگوں کا پورا پورا تعاون رہے گا۔
سکریٹری موصوف نے کہا کہ عید الاضحیٰ کے موقع پر معزز شہریوں سے اپیل کی جائے گی کہ تہوار امن و سکون سے منائیں اور یہ خیال رکھیں کہ کسی کو کوئی تکلیف نہ ہو۔ صفائی کا خصوصی خیال رکھا جائے۔

