مئو ناتھ بھنجن(A.T.N) بزم تعمیر اردو کی غیر طرحی ادبی و شعری نشست مدرسہ بحر العلوم کھیری باغ مئو میں منعقد ہوئی جس کی صدارت نیاز ہمدم نے کی جبکہ نظامت کے فرائض اسماعیل شاداں نے انجا م دیئے۔ اس موقع پر شعراء کے پسندیدہ اشعار حسب ذیل ہیں ۔

مٹ نہیں سکتا زمانے سے کبھی اس کا وجود
محترم کتنا یہ دستور وفا آج بھی ہے
نیاز ہمدم
منتظر دیر سے ہوں میں بھی تقابل کے لیے
کوئی تو آئے مرے قد کے برابر جیسا
سعید اللّٰہ شاد
وہ خوش نصیب میں انساں ہوں اس زمانے میں
دعا ہے ساتھ مرے بد دعا کسی کی نہیں
عالم نواز
خدا کی مغفرت خود بڑھ کے اس کو چوم لیتی ہے
گناہوں پر جسے اپنے پشیمانی نہیں جاتی
شمیم انصار عمری
ہم جیسے مسجود ملائک
میں ہو نخوت ٹھیک نہیں ہے
حماد احمد حماد
مجھے شریف سمجھنے کی بھول مت کرنا
بدل گیا ہے زمانہ بدل گیا ہوں میں
یعقوب فلک
ربط باہم کے سبب یا اور کچھ
جب پڑی آفت تو ہم یاد آگئے
فیضان اسعد
افراط و تفریط سے بچیے
دونوں حالت ٹھیک نہیں ہے
تابش ریحان
مٹی سے کہہ رہی ہیں لہو کی عبارتیں
میں سرخرو خدا کی قسم کر دیا گیا
شمیم ضمیری
ختم ہو جائے گا احساس الم
شام غم کی جب سحر ہو جائے گی
اسماعیل شاداں
جب بھی کرتے ہیں کوئی کام یہاں
دوستو بے مثال کرتے ہیں
کلیم جاذل
وہ جو گمرہی کی ہوا چلی سبھی تنکا تنکا بکھر گئے
بھلا کون کس کو بتائے گا یہ حلال ہے یہ حرام ہے
معین الدین عامر
حد سے زیادہ جب بڑھتا ہے ظلم و ستم
ظالم سے پھر آنکھ ملانا پڑتا ہے
عبدالصمد افندی
اس کے علاوہ بزم میں ڈاکٹر ابو الکلام ، اسعد بھائی ، ریاض احمد ، مولوی خورشید اور بہت سے ادب نواز حضرات موجود تھے۔
اگلی نشست طرحی ہوگی ان شاءاللہ

