مئو ناتھ بھنجن(A.T.N)
مدرسہ دارالعلوم مئو کی طرف سے ہرسال گرمی کی چھٹیوں میں اسلامی تربیتی کورس برائے خواتین کا پروگرام منعقد کیا جاتا ہے یہ کورس تقریباً چالیس دن چلتاہے جسمیں ہر سال مئو کے مختلف محلوں سے دس سال سے لیکرکے ستر سال تک کی عورتیں بھت بڑی تعداد میں حصہ لیتی ہیں جنکی تعداد ہرسال سات سو سے لیکر ہزار تک پہونچ جاتی ہے اسی طرح انکو تقریباً پچاس کے قریب معلمات گروپ بنابناکر پڑھاتی اور سکھاتی ہیں اور الحمدللہ اس سے بھت مفید نتائج سامنے آرہے ہیں۔۔

پروگرام کے اختتام پر باقاعدہ انکا تحریری امتحان لیا جاتاہے اور پھر پوزیشن لانے والی خواتین کو انعامات سے بھی نوازا جاتا ہے۔۔۔ خدا کرے یہ سلسلہ قائم دائم رہے اور عورتیں اس سے خوب فیضیاب ہوتی رہیں.

