مئو ناتھ بھنجن (A.T.N)
روٹری کلب مئو کے زیرِ اہتمام بچوں کے حفاظتی مرکز میں بچوں کے درمیان خصوصی بیداری اور طبی معائنے کے پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ پروگرام کا مقصد بچوں کے اندر مثبت سوچ، خود اعتمادی اور تخلیقی نشوونما کو فروغ دینا تھا۔
اس موقع پر بچوں کے طبی معائنے کے ساتھ ساتھ مصوری کا مقابلہ، ترغیبی تقاریر ، موسیقی اور فنِ زندگی سے جڑے متاثر کن پروگرام منعقد کیے گئے۔ مقررین نے بچوں کو معاشرے کے مرکزی دھارے سے جڑ کر بہتر مستقبل بنانے کی ترغیب دی۔
پروگرام میں روٹری کلب کے سینئر ممبر ڈاکٹر ایس سی تیواری، کنچن تیواری، جیوتی سنگھ، کلب کے صدر ڈاکٹر اے کے سنگھ اور سابق صدر پردیپ سنگھ نے بچوں سے خطاب کرتے ہوئے تعلیم، نظم و ضبط اور مثبت سوچ کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔
سابق صدر ڈاکٹر اصغر علی صدیقی کی جانب سے بچوں کے دانتوں اور منہ کا معائنہ کر کے انہیں صاف صفائی اور منہ کی صحت کے تئیں بیدار کیا گیا۔ وہیں امراضِ جلد کے ماہر ڈاکٹر اے کے رنجن نے بچوں کی صحت کی جانچ کی اور ضروری مشورے دیے۔
پروگرام کے اختتام پر روٹری کلب مئو کے سکریٹری ڈاکٹر ایس خالد نے تمام مہمانوں اور معاونین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ایسے پروگرام بچوں کی ذہنی اور سماجی نشوونما میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
پروگرام کے دوران بچوں نے بھی پورے جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیا اور روٹری کلب کی اس کوشش کی ستائش کی۔

