مئو ناتھ بھنجن(A.T.N)مئو شہر کوتوال چارج سنبھالنے کے بعد آج میڈیا ٹیم کے ساتھ تعارفی میٹنگ کی۔ اس دوران انہوں نے کہا کہ لاء اینڈ آرڈر کو ہر حال میں بحال رکھنا ہماری ذمہ داری ہے۔

ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ پولیس فرنڈلی ماحول میں عوام کے ساتھ کام کریگی ساتھ جرائم پیشہ عناصر کو کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کریگی۔انہوں نے مزید کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ ہم لوگوں کے ساتھ کو آڈینیشن قائم کرکے کام کرنے میں اعتماد رکھتے ہیں لیکن یہ ضروری نہیں کہ سبھی لوگ ہمارے کام سے خوش رہیں۔ہمیں سبھی نکات کو مد نظر رکھتے ہوئے قانون کے عین مطابق کام کرنا ہوتا ہے بعض مرتبہ ہم چاہ کر بھی وہ کام نہیں کرپاتے جس کی وجہ سے کچھ لوگ ہم سے ناراض ہوجاتے ہیں جو وہ کرانے کے خواہشمند ہوتے ہیں،ہماری کچھ ایسی مجبوریاں بھی ہوتی ہیں ج کی وجہ سے ان کے کام نہیں ہوپاتے۔اخیر میں انہوں نے سبھی صحافیوں سے تعارف حاصل کرتے ہوئے تعاون کرنے کی بھی اپیل کی ہے۔

