مؤناتھ بھنجن (A,T,N) کانگریس پارٹی کے سابق قومی صدر و لیڈر آف اپوزیشن راہل گاندھی کے جنم دن کے موقع پر شہر کانگریس کمیٹی مؤ کے زیر اہتمام شہر صدر سلمان جمشید اور سینئر کانگریسی لیڈران کے ذریعہ مؤ ضلع کے محمد آباد گوہنہ اولڈ ایج ہوم میں بزرگوں کو کھانا کھلاکر خدمت،احترام اور انسانیت کا پیغام پیش کیا۔

اس دوران شہر صدر سلمان جمشید نے کہاکہ کانگریس پارٹی کا نظریہ محض سیاست ہی نہیں بلکہ سماج کے ہر طبقے کے تئیں حساسیت اور خدمت کا جذبہ ہے۔بزرگوں کے ساتھ گزارے گئے یہ لمحے راہل گاندھی کے جنم دن کو اور زیادہ کارگر بناتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ خدمت ہی سب سے بڑا خوشی کا مقام ہے اور بزرگوں کی دعائیں سب سے بڑا تحفہ ہے۔اس دوران درجنوں کانگریس لیڈر ان و کارکنان موجود رہے۔

