مؤناتھ بھنجن (A,T,N)نگرپالیکا پریشد مؤ ناتھ بھنجن کے ای او ڈاکٹر منی بھوشن تیواری نے آئندہ محرم کے مد نظر پالیکا ٹیم کے ساتھ شہر واقع سیکٹر نمبر 7 /ملک ٹولہ امام باڑہ اور آس پاس کے سبھی تعزیہ چوکوں کا جائزہ لیا اور متعلقہ تعزیہ داروں سے بھی گفتگو کی۔جائزہ کے دوران انہوں نے صفائی، لائٹ،پینے کے پانی اور دیگر ضروری سہولیات کا جائزہ لیا۔

ایکزیکٹیو افسر نے متعلقہ افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہاکہ تعزیہ جلوس اور اس کے انعقاد کے دوران سبھی ضروری سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔انہوں نے وقت رہتے سبھی انتظامات کو درست کرنے اور حساس مقامات پر خصوصی نگرانی رکھنے کا حکم صادر کیا۔ای او نے بتایاکہ تعزیہ داروں کی سہولیت اور تحفظ انتظامیہ کی ترجیحات ہیں اور سبھی محکمہ آپسی کو آرڈنیشن کے ساتھ اپنی ذمہ داریوں کو انجام دے رہے ہیں۔اس دوران انہوں نے کہاکہ تعزیہ مقام اور جلوس کے راستوں پر جہاں جہاں لائٹ لگائی جاتی ہیں وہا ں لائٹ لگانے،راستوں کی مرمت کرنے، پینے کے صاف پانی کی معقول فراہمی کو یقینی بنانے، ٹینکر وغیرہ لگانے کیلئے میرے ذریعہ متعلقین کو ہدایت دی جاچکی ہیں۔جائزہ کے دوران ای او منی بھوشن تیواری، جونیئر انجینئر سیول منوج کمار سونکر اور رمیش چند،جل کل جے ای پنکج کمار ورما، صفائی نائک عامر خان وغیرہ موجود رہے۔

