ولید پور، مؤ (A,T,N)الیکٹرو ہومیو پیتھک میڈیکل ایسوسی ایشن آف انڈیا کے حق میں جاری آرڈر کی سال گرہ کے موقع پر نگر پنچایت ولید پور واقع الیکٹرو ہومیو پیتھک اسٹڈی سینٹر پر پیتھی کی یوم فتح تقریب منائی گئی۔سینٹر چلانے والے ڈاکٹر ایاز احمد نے حاضرین کو بتایاکہ الیکٹرو ہومیو پیتھک میڈیکل ایسوسی ایشن آف انڈیا،الیکٹروہومیو پیتھی کی ریسرچ اور ترقی کیلئے کام کرتی ہے۔

21 جون 2011 کا آرڈر جو حکومت ہند کے منسٹری آف ہیلتھ اینڈ فیملی ویلفیئر ہیلتھ ریسرچ محکمہ نے جاری کیاتھا اسی ایسوسی ایشن کی کوششوں کا نتیجہ تھا۔اس آرڈر کو سبھی ریاستی سرکاروں کو کاروائی کیلئے بھیجاگیاتھا۔اس حکم نامہ کے مطابق الیکٹرو ہومیو پیتھی کی ترقی، ریسرچ اور ایجوکیشن پر کوئی روک نہیں ہے۔جب تک کوئی نیا آرڈر جاری نہیں ہوتا تب تک اسی آرڈر کے مطابق الیکٹرو ہومیو پیتھی کاکام آگے بڑھتا رہے گا۔اسی آرڈر کو اتر پردیش گورنمنٹ میڈیکل سیکشن 6 نے 4 جنوری 2012 کو جاری کرسبھی ایڈیشنل ڈائریکٹرس کو اور چیف میڈیکل افسران کو اس پر عمل در آمد کیلئے کہاتھا۔اس موقع پر ڈاکٹر ایز احمد، ڈاکٹر ابولقیس،ڈاکٹر محمد اشرف، ڈاکٹر نثار احمد،محمد آصف اور جمیل احمد وغیرہ موجود تھے۔

