مئوناتھ بھنجن (A,T,N)مئو شہرکے مرزاہادی پورہ بائی پاس روڈ واقع آئی سی آئی سی آئی بینک کے ٹھیک سامنے رائل ہیلتھ کیئر پر ایک مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیاگیا جس میں ماہر امراض نسواں ڈاکٹر موسم شاہ نے تقریباً60 مریضوں کی جانچ کی اور انھیں مفت دوائیں بھی دی گئیں ۔

اس دوران رائل ہیلتھ کیئر کے مینجنگ ڈائریکٹرمحمد عارف نے بتایاکہ ہمارے یہاں تجربہ کار ڈاکٹروں کے ذریعہ بہتر ہیلتھ کیلئے بھروسے مند علاج کیاجاتا ہے ۔انہوں نے کہاکہ آج کے کیمپ میں سبھی طرح کی جانچ مفت ہونے کے ساتھ ساتھ دوائیں بھی مفت دیں گئیں۔ان کے علاوہ ڈاکٹر ابھینو سنگھ اور ڈاکٹر راہل آنند سنگھ بھی اپنی خدمات پیش کررہے ہیں ۔انہوں نے بتایاکہ ڈاکٹر موسم شاہ کا بہت اچھا رسپانس مل رہا ہے اور ایک ماہ کے اندر 90% فیصد سے زائد رزلٹ رہا ہے ۔انہوں نے کہاکہ سب سے خاص بات یہ ہے کہ ابھی تک مریض دوا سے ہی ٹھیک ہوئے ہیں آپریٹ کرنے کی ضرورت نہیں پڑی ہے ۔
