مئوناتھ بھنجن (A,T,N)ریاست اترپردیش کے ضلع مؤ میں عید الاضحی کی نماز پر امن ماحول میں ادا کی گئی۔بعد ازاں لوگوں نے اپنے اپنے جانوروں کی قربانیاں پیش۔بقر عید کے تہوار کو لیکر ضلع انتظامیہ کی جانب سے ساری تیاریاں مکمل کرلی گئی تھیں،اسی کے مد نظر ضلع کی تمام عید گاہوں اور جامع مساجد پر پولیس فورس تعینات کردی گئی تھیں، تو وہیں دوسرے جانب نگر پالیکا انتظامیہ کی جانب سے صاف صفائی کا معقول نظم کیاگیاتھا، قربانی کے فضلا کو گھر گھر سے کلیکٹ کرنے کیلئے سبھی صفائی ملازمین کو ہدایات جاری کردی گئی تھیں تاکہ قربانی کے ویسٹیج یا خون وغیرہ راستوں نے نہ ٹپکنے پائے تاکہ براداران وطن کو کسی بھی طرح کی تکلیف نہ ہوسکے۔

نگر پالیکا کی جانب سے فضلا کو دفن کرنے کیلئے سبھی محلوں میں گڈھے کھودے گئے ہیں تاکہ انھیں ادھر ادھر نہ پھینک کر گڈھوں میں ہی ڈالا جائے،اسی طرح پانی کی فراہمی کا بھی معقول انتظام کیاگیا۔اس دوران پورے ضلع میں کہیں پر بھی کھلے میں قربانی کرنے یا ممنوعہ جانوروں کی قربانی کرنے کا ایک بھی معاملہ پیش نہیں آیا اور نہ ہی قربانی کا کوئی بھی ویڈیو کسی نے بنایایا اپ لوڈ کیا جس کی وجہ سے پر امن ماحول میں عید الاضحی کی نماز ادا کی جاسکی۔خاص طور سے مؤ شہر کی قدیمی شاہی عیدگاہ اورنگ آباد، عید گاہ چھیتن پورہ، عیدگاہ لب دریا پٹھان ٹولہ، جامع مسجد شاہی کٹروہ، جامع مسجد دار العلوم، عیدگاہ اہلحدیث بھٹکواں پٹی امام گنج موڑ، عید گاہ اہلحدیث کھیدوپورہ، عیدگاہ بیلواگھاٹ، عیدگاہ امام گنج حمید پورہ، عیدگاہ اہلحدیث عالیہ نگر، جامع مسجد مرچی صدر چوک، جامع مسجد احناف پورہ چھنگا برتلے وغیرہ میں لوگوں نے عقیدت و احترام کے ساتھ عید الاضحی کی نماز ادا کی۔اس دوران کہیں سے بھی کوئی ناخوشگوار واقع رونما ہونے کی کوئی بھی خبر موصول نہیں ہوئی ہے۔

