مئو ناتھ بھنجن ( A.T.N)
ریاست کے ڈائریکٹر پروسیکیوشن للت مدگل نے پیر کو ضلع مئو میں واقع ضلع پروسیکیوشن دفتر کا معائنہ کیا۔ ڈائریکٹر پروسیکیوشن کا عہدہ سنبھالنے کے بعد مئو ضلع کا یہ ان کا پہلا دورہ تھا۔

ضلع پروسیکیوشن دفتر پہنچنے پر ایڈیشنل ڈائریکٹر پروسیکیوشن اعظم گڑھ منڈل بھانو پرتاپ پانڈے کے ذریعہ ان کا استقبال کیا گیا۔ اس کے بعد ڈائریکٹر پروسیکیوشن نے کلیکٹریٹ میٹنگ ہال میں پروسیکیوشن افسران، اسسٹنٹ پروسیکیوشن افسران، ضلع سرکاری وکلاء (ڈی جی سی) اور اسسٹنٹ ضلع سرکاری وکلاء (اے ڈی جی سی) کے ساتھ میٹنگ کی۔
میٹنگ کے دوران ڈائریکٹر پروسیکیوشن نے افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ کے خوف سے پاک معاشرے کے تصور کو شرمندہ تعبیر کرنے کے لیے سنگین مجرمانہ معاملات میں مؤثر پیروی کو یقینی بنایا جائے اور سماج دشمن سرگرمیوں میں ملوث مجرموں کو سخت سے سخت سزا دلانے کے لیے مکمل عزم کے ساتھ کام کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ پروسیکیوشن کے کام میں معیار، وقت کی پابندی اور ہم آہنگی انتہائی ضروری ہے، تاکہ عدالت میں مضبوط موقف پیش کیا جا سکے۔
انہوں نے سرکاری اور اسسٹنٹ سرکاری وکلاء سے بھی بات چیت کر کے زیر التوا اور حساس معاملات میں مؤثر پیروی کرنے کی ہدایات دیں۔
میٹنگ کے دوران جوائنٹ ڈائریکٹر سی۔کے۔ رائے، ایس پی او لکشمی راج سنگھ، پروسیکیوشن آفیسر ابھینو شکلا، پروسیکیوشن آفیسر پریا سنگھ، انچارج ڈی جی سی اجے کمار سنگھ، اے ڈی جی سی (پوکسو) پروین مشرا سمیت دیگر افسران موجود تھے۔
پروگرام کی مکمل نظامت اور انتظام پروسیکیوشن آفیسر ابھینو شکلا کے ذریعہ کیا گیا۔

