مئو ناتھ بھنجن(A.T.N)مئو ریلوے جنکشن پر تعمیر ہورہے فٹ اوور برج کے کام کو روکنے سے متعلق تفصیلی گفتگو کرتے ہوئے برہمی کا بھی اظہار کیا اور ساتھ ہی ساتھ ایک میمورنڈم بھی پیش کیا۔میمورنڈم لینے کے بعد زونل ریلوے مینجر آشیش جین نے بتایا کہ اس کام کو روک دیا گیا ہے۔وفد نے آشیش جین کے سامنے تفصیل سے اپنی باتیں رکھیں کہ مئو ریلوے اسٹیش سعیدی روڈ پر فٹ اوور برج جس کا کام رکا ہوا ہے مفاد عامہ میں دوبار شروع کیا جانا بیحد ضروری ہے کیونکہ اسٹیشن کے مغربی جانب %80 فیصد آبادی آباد ہے۔جس کے بعد زونل مینجر ریلوے آشیش جین نے یقین دہانی کرائی کہ دوبارہ موقعے کا معائنہ کرکے کام کرایا جائے گا۔وفد میں خاص طور سے سابق ایم پی سالم انصاری، بھرت لال راہی، وریندر انجینئر، ظفر احمد جنتو، نریندر سنگھ، راشد جمال وغیرہ موجود رہے۔
