کوپاگنج، مؤ (A,T,N)مدرسہ تعلیمی بورڈ اتر پردیش امتحانات 2026 میں مدرسہ عربیہ مصباح العلوم کوپاگنج ضلع مؤ کے 2 دو طلبہ و طالبات نے سکنڈری میں 51،سینئر سکنڈری 31 شریک امتحان ہوئے،نتیجہ امتحان کے اعتبار سے ماشا ء اللہ 100% فیصد شرکاء امتحان میں کامیاب ہوئے،مزید یہ کہ طیبہ خاتون بنت نسیم اللہ مرحوم نے ضلع میں اول پوزیشن اور نازیہ فردوس بنت امتیاز احمد نے ضلع میں دسویں پوزیشن حاصل کرکے اپنا، اپنے وادلدین اور اپنے ادارے کا نام روشن کیا۔طالبات کی اس عظیم کامیابی پر مدرسہ مصباح العلوم کوپاگنج کے ماسٹر منظور الحق نے اپنی طرف سے اور ادارے کے جملہ اساتذہ و معلمات اور انتظامیہ کی طرف سے دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کے روشن مستقبل کیلئے نیک تمنا ئیں ظاہر کی ہیں۔


