وزیر اعلیٰ کے ممکنہ پروگرام کو دھیان میں رکھتے ہوئے سبھی انتظامات مکمل کرنے کی دی ہدایت

مؤناتھ بھنجن (A,T,N)ڈی ایم مؤ آنند وردھن کی صدارت میں آج کلکٹریٹ کے میٹنگ ہال میں ضلع مؤ میں وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کے ممکنہ دورہ پروگرام کی تیاریوں کے سلسلہ میں افسران کے ساتھ ایک بہت ہی ضروری جائزہ میٹنگ منعقد کی گئی۔میٹنگ میں پروگرام سے منسلک انتظامات سے متعلق جائزہ لیتے ہوئے ڈی ایم نے متعلقہ افسران کو ٹائم کے اندر معیاری طریقے سے سبھی تیاریاں مکمل کرنے کا حکم صادر کیا۔میٹنگ کے دوران ڈی ایم نے ہیلی پیڈ کی جگہ، جلسہ گاہ اور بیریکیٹنگ کا نظم، بھیڑ کنٹرول،پارکنگ نظم،صاف صفائی، پینے کے پانی اور ٹوائلیٹ سے متعلق مکمل انتظامات کو یقینی بنانے کا حکم متعلقہ افسران کو دیا۔انہوں نے کہاکہ موجودہ ٹائم میں بہت زیادہ گرمی کو مد نظر رکھتے ہوئے جلسہ گاہ پر آنے جانے والے لوگوں کیلئے معقول پینے کے پانی،سایہ دار جگہ اور فرسٹ ہیڈ میڈیکل کے نظم یقینی کئے جائیں جس سے عوام کو کسی طرح کی دقت نہ ہو۔ڈی ایم نے ضلع پنچایت راج افسر کو حکم دیا کہ ہیلی پیڈ کی جگہ اور جلسہ گاہ پر صاف صفائی کا خصوصی انتظام کیاجائے اور پروگرام کی جگہ کے آس پاس صاف صفائی رکھنے کیلئے معقول صفائی ملازمین کی تعیناتی کی جائے۔انہوں نے متعلقہ افسران کو ٹینٹ،منچ اور ہیلی پیڈ کے تعمیراتی کاموں میں تیزی لانے اور مقررہ ٹائم کے اندر سبھی کام مکمل کرانے کا حکم دیا۔میٹنگ کے دوران ایس پی مؤ کملیش بہادر نے بھی تحفظاتی انتظامات سے متعلق جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ پولیس سی او سٹیز اور پولیس افسران کو پروگرام کی جگہ پر تحفظ کے بہتر اور موثر مینجمنٹ کرنے کی ہدایت دی۔انہوں نے کہاکہ ٹرانسپورٹ نظام، بھیڑ کنٹرول اور وی آئی پی سیکورٹی کو دھیان میں رکھتے ہوئے معقول پولیس دستہ کی تعیناتی کی جائے اور سیکورٹی سے متعلق سبھی نکات پر سنجیدگی کے ساتھ کام کیاجائے۔

