مؤناتھ بھنجن (A.T.N)گذشتہ شب جیسے ہی نیٹ یو جی کے ریزلٹ کا اعلان ہوا مؤ ضلع میں ہر طرف خوشی کی لہر دوڑ گئی کیونکہ اس مرتبہ مؤ ضلع کے لڑکے اور لڑکیوں نے بہت ہی بہترین مظاہرہ کرتے ہوئے نیٹ یوجی کوالیفائی کرکے نہ صرف مؤ ضلع بلکہ اپنے والدین، اساتذہ اور کالج کے ساتھ ساتھ ریاست اتر پردیش کا بھی نام روشن کیا ہے۔نیٹ یو جی کوالیفائی کرنے والوں میں حذیفہ سمیر ولد شمشیر عالم گرافر نے اپنے پہلے ہی مرحلے میں 603 نمبر حاصل کرتے ہوئے نیٹ کوالیفائی کرکے مؤ کا نام روشن کیا ہے۔حذیفہ سمیر مؤ شہر کے محلہ کیاری ٹولہ کے رہنے والے اظہار الحق رنگ مرحوم کے پوتے اور شمشیر عالم گرافر کے بیٹے ہیں۔ان کی اس زبردست کامیابی پر اہل مؤ کی جانب سے انھیں اور ان کے والدین و اساتذہ کو مبارکباد پیش کی جارہی ہے۔وہیں دوسرے جانب مؤ شہر کے محلہ مصطفی آباد مرزاہادی پورہ بائی پاس روڈ کے رہنے والے سماجی کارکن محمد عارف رائل فارما کے بڑے بھائی محمد خزر کے لڑکے محمد عمر نے 611 نمبر حاصل کرتے ہوئے مؤ شہر و ضلع کا نام روشن کیا ہے۔ان کی کامیابی سے پورے علاقے میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ان کی کامیابی پر ان کے دوست، رشتے دار اور علاقے کے لوگ انھیں مبارکباد پیش کررہے ہیں۔ اسی طرح ایک اور ہونہار لڑکے نے نیٹ یوجی کوالیفا ئی کرکے مؤ شہر کا نام روشن کیا ہے۔ موصولہ خبروں کے مطابق مؤ شہر کے محلہ چھیتن پورہ عیدگاہ واقع پانی کی ٹنکی کے پاس کے رہنے والے محمد مرتضیٰ کے لڑکے وراشد انجینئر کے بھائی محمد عاقب نے نیٹ یوجی کوالیفائی کرکے مؤ شہر کا نام روشن کیا۔انہوں نے 592 نمبر حاصل کرتے ہوئے کامیابی حاصل کی۔ان کی کامیابی سے اہل خانہ مع دوستوں، رشتے داروں اور بہی خواہان میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے،اہل مؤ کی جانب سے انھیں مبارکبا پیش کی جارہی ہے۔اسی طرح سے محمد ظفیر ولد اظہار احمد نے 611 نمبر حاصل کرتے ہوئے نیٹ یوجی کوالیفائی کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔ اسی طرح شہر کے اورنگ آباد کے رہنے والے ریاض احمد ولد امیر فیصل نے 593 نمبر حاصل کرتے ہوئے نیٹ کوالیفائی کرکے مؤ ضلع کانام روشن کیا ہے۔وہ دانش اشوکاکے گھر سے تعلق رکھتے ہیں۔ان کی اس کامیابی پر لوگوں نے انھیں مبارکباد پیش کی ہے۔اسی طرح سے مؤ شہر کے ہٹھی مداری کے رہنے والے مولوی اقبال احمد کے صاحبزادے زیاد انور نے نیوٹ کوالیفائی کرکے مؤ کانام روشن کیا ہے۔ اسی طرح سے محمد عماد ولدڈاکٹر اشفاق احمد انصاری نے 586 نمبر حاصل کرکے نیٹ کوالیفائی کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔اسی طرح ایک اور طالبہ ثمرہ فردوس بنت افضل انصاری نے 589 نمبر حاصل کرتے ہوئے نیٹ یوجی کوالیفائی کیا ہے۔وہیں دوسرے جانب یش راج پرجاپتی ولد راجیش پرجاپتی علی نگر مؤ نے نیٹ یوجی کوالیفائی کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔ان تمام طلبہ وطالبات کی کامیابی سے پورے ضلع میں جشن کاماحول پایاجارہا ہے۔
