سید پور غازیپور(A.T.N)آج ڈسٹرکٹ انسٹی ٹیوٹ آف ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ (ڈائٹ) سیدپور، غازی پور میں نپُن بھارت مشن کے تحت ایف ایل این اور این سی ای آر ٹی کی نصابی کتابوں پر مبنی بلاک سطحی تربیت کار کے پانچ روزہ تربیتی پروگرام کا آغاز ہوا۔ تربیت کا افتتاح ڈپٹی ڈائریکٹر آف ایجوکیشن جناب شیلش کمار پٹیل نے کیا۔
اس موقع پر اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ بنیادی خواندگی اور عددی فہم بچوں کی ہمہ جہت تعلیمی ترقی کی بنیاد ہے۔ نصابی کتابوں کے ذریعے بچوں میں فہم، استدلال، تخلیقی صلاحیت اور سیکھنے کی دلچسپی پیدا کرنے پر خصوصی توجہ دی گئی ہے۔
سینئر لیکچرر درگا پرساد سنگھ نے کہا کہ نپُن بھارت مشن کے تحت ایف ایل این اور این سی ای آر ٹی کی نصابی کتابوں پر مبنی یہ تربیت اساتذہ کو مؤثر، خوش گوار اور طفل مرکز تدریس کے لیے بااختیار بنائے گی۔

اسی طرح سینئر لیکچرر دنیش سنگھ نے کہا کہ یہ تربیت ایف ایل این کے بنیادی تصورات اور این سی ای آر ٹی کی نئی نصابی کتابوں کو سمجھنے، اپنانے اور جماعت میں مؤثر انداز میں نافذ کرنے کا ایک اہم موقع ہے۔
تربیت کے نوڈل جناب آلوک تیواری نے تربیت کے خاکے، سرگرمیوں اور متوقع نتائج سے متعلق معلومات فراہم کرتے ہوئے اس تربیت کو موجودہ دور میں نہایت اہم قرار دیا۔
تربیت کے نوڈل ڈاکٹر منظر کمال نے ایف ایل این اور نصابی کتابوں کے مؤثر نفاذ کی اہمیت پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس تربیت کے ذریعے تدریس کے معیار اور طلبہ کی تعلیمی استعداد میں اضافہ ہوگا۔ انہوں نے پہلے سیشن میں تربیت کا تعارف، خاکۂ تربیت، پری ٹیسٹ، تربیت کی ضرورت و نوعیت، تربیت کی افادیت و مقاصد، بال واٹیکا سے جماعت پنجم تک کے نپُن اہداف اور سرگرمی پر مبنی تدریسی طریقۂ کار سمیت مختلف موضوعات پر تفصیلی گفتگو کی۔
تربیت کے پہلے روز پی پی ٹی اور مختلف سرگرمیوں کے ذریعے متعدد موضوعات پر کل نو سیشن منعقد کیے گئے۔ ان میں نصابی کتاب ’وینا‘ کو سمجھنا اور اس میں شامل کیے گئے نئے مواد کی اہمیت و جواز پر پریزنٹیشن، نصابی کتاب ’وینا‘ میں شامل مواد سے متعلق مشقیں، ان کی خصوصیات اور ان کے ذریعہ فروغ پانے والی لسانی صلاحیتوں پر گفتگو، سوال و جواب اور جستجو کے ازالے کا سیشن، نصابی کتاب ’گڑت میلہ‘ میں کی گئی نئی تبدیلیوں کی پیش کش، نصابی کتاب میں شامل اسباق کی خصوصیات، کھلا سیشن، فیڈ بیک اور حاضری شامل تھے۔
تربیت میں بطور تربیت کار ڈائٹ لکچرار ڈاکٹر منظر کمال، آلوک تیواری،ایس آر جی رتیش سنگھ اور پریتی سنگھ نے اپنے فرائض بخوبی انجام دیے۔اس موقع پر ڈائٹ کے لیکچرر راجونت سنگھ،ابھے چندرا،ہری اوم یادو، ڈی سی سرو جیت یادو، ایس آر جی ابھیشیک سنگھ اور اے آر پی سمیت دیگر شرکاء موجود تھے۔ نظامت کے فرائض ڈاکٹر منظر کمال نے انج
ام دیے۔
