مئوناتھ بھنجن مئوشہر کے مرزاہادی پورہ بائی پاس روڈ واقع آئی سی آئی سی آئی بینک کے بالکل ٹھیک سامنے رائل ہیلتھ کیئر پر ایک فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیاگیا جس میں تقریباً5 درجن سے زائد مریضوں کی فری میڈیکل جانچ کی گئی اور انھیں مفت دوائیں بھی تقسیم کی گئیں ۔اس دوران ماہر امراض نسواں یعنی عورتوں کے مرض سے متعلق اسپیشلسٹ ڈاکٹر ڈاکٹر موسم شاہ ایم بی بی ایس ،ڈی جی او اینڈ گائینی و چائلڈ اسپیشلسٹ ڈاکٹر ڈاکٹر ابھینو سنگھ ایم بی بی ایس ، ایم ڈی اینڈ پیڈیاٹرک نے مریضوں کی مفت جانچ کی اور انھیں دوائیں بھی مفت تقسیم کی ۔اس سے قبل مئو میں پہلی مرتبہ اپنی خدمات دینے پہنچی ڈاکٹر موسم شاہ کی ڈاکٹر شبیر احمداین آئی ایم اے اتر پرددیش ڈویزنل سکریٹری ،رائل ہیلتھ کیئر کے مینجنگ ڈائریکٹر عارف و دیگر معززین نے گلپوشی کرتے ہوئے ان کا زبردست خیر مقدم کیا ۔اس موقع پر ڈاکٹر ابھینو سنگھ اور ڈاکٹر موسم شاہ نے بچوں اور خواتین سے متعلق بیماریوں کے بارے میں تفصیلی جانکاریاں دیتے ہوئے ڈاکٹروں سے مشورے سے علاج کرانے پر خصوصی زور دیا ۔
