مئو ناتھ بھنجن(A.T.N)مئو ساڑی ویاپار ایسوسی ایشن کا ایک وفد ساڑی تاجروں کے ساتھ ہورہی دھوکہ دھڑی اور مالی فراڈ کئے جانے سے متعلق فوری کاروائی اور اسپیشل انکوائری ٹیم یعنی ایس آئی ٹی کی تشکیل کے مطالبات کو لیکر ڈپٹی انسپیکٹر جنرل آف پولیس ڈی آئی جی سنیل کمار سنگھ سے انکی آفس اعظم گڈھ میں ملاقات کی۔وفد نے مئو کے ساڑی تاجروں کے ہمراہ بیرونی تاجروں کے ذریعہ کئے جارہے فراڈ ، پیمنٹ پھنسنے اور مالی دھوکہ دھڑی کے معاملوں کو سنجیدگی کے ساتھ اٹھاتے ہوئے بنارس کی طرز پر مئو میں بھی ایس آئی ٹی تشکیل کرنے کا مطالبہ کیا۔ایسوسی ایشن کی جانب سے کہا گیا کہ اگر جلد ایس آئی ٹی کی تشکیل نہیں ہوئی تو وفد ریاست اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ سے ملاقات کریگا۔اس موقع پر ایسوسی ایشن کی جانب سے ڈی آئی جی کو مئو کی معروف ساڑی کا مومنٹو پیش کرکے ان کا ستقبال و خیرمقدم کیا گیا اور انھیں میمورنڈم بھی پیش کیا گیا۔
ڈی آئی جی نے تاجروں کے مسائل کو سنجیدگی کے ساتھ لیتے ہوئے معقول کاروائی کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ اس موقع پر خاص طور سے مئو ساڑی ویاپار ایسوسی ایشن کے صدر جمال ارپن، جنرل سکریٹری شفیق الرحمٰن کوٹھاری، نوجوان ٹیم سے اعظم فیضی، ذوالفقار اور ایاز سمکو و محمود عالم موجود رہے۔