
مؤناتھ بھنجن (A,T,N)مدرسہ فیض عام مؤ نے ایک مرتبہ پھر علمی، تعلیمی میدان میں شانداری کامیابی حاصل کرتے ہوئے مدرسہ بورڈ اتر پردیش کے امتحانات میں 100% صد فیصد نتیجہ حاصل کرکے ضلع کا نام روشن کیا ہے۔مدرسہ تعلیمی کونسل اتر پردیش کے ذریعہ تعلیمی سال 2025-26 کے مولوی، منشی مساوی سکنڈری، اور عالم مساوی سینئر سکنڈری امتحانات کے نتائج کے اعلان کے بعد مدرسہ فیض عام مؤ میں خوشی اور مسرت کا ماحول قائم ہوگیا۔مؤ شہر کے اس مشہور اور قدیمی ادارے نے اپنی بہترین تعلیمی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے دونوں امتحانات میں کامیابی کا پرچم لہرایا ہے۔سب سے خاص اور قابل فخر بات یہ رہی کہ سکنڈری /مولوی، منشی امتحان میں شریک ہونے والے تمام طلبہ نے فرسٹ ڈویزن حاصل کرکے شاندارکامیابی درج کی۔معلوم ہوکہ مولوی، من شی سکنڈری امتحان میں کل 43 طلبہ شریک ہوئے،جبکہ عالم سینئر سکنڈری امتحان میں 52 طلبہ نے حصہ لیا۔دونوں زمروں میں شریک تمام طلبہ کامیاب قرار دیئے گئے۔سینئر سکنڈری میں بھی طلبہ نے فرسٹ اور سکنڈ ڈویزن سے امتحان پاس کرکے مدرسے کے تعلیمی معیار کو نئی بلند عطا کی۔اس شانداری اور تاریخی کامیابی پر ادارے کے ناظم اعلیٰ (مینجر) محمد انس نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے پرنسپل مولانا مظہر علی مدنی،تمام اساتذہ جامعہ،محنتی طلبہ اور ان کے والدین کو دلی مبارک باد پیش کی۔انہوں نے کہاکہ یہ کامیابی اساتذہ کی محنت،طلبہ کی لگن اور والدین کی دعاؤں کا نتیجہ ہے۔مدرسہ کمیٹی کے صدر الحاج اشتیاق احمد عابدی نے بھی اس شاندار نتیجے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ مدرسہ فیض عام مؤ ہمیشہ سے دینی اور دنیاوی تعلیم کے میدان میں اپنی منفرد شناخت رکھتا رہا ہے اور یہ کامیابی اسی سلسلے کی ایک اہم کڑی ہے۔جامعہ کے اہم رکن محمد سالم انصاری سابق ایم پی راجیہ سبھا مع دیگر اراکین جامعہ نے بھی پرنسپل، اساتذہ اور کامیاب طلبہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کے روشن مستقبل کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔مدرسے کی شانداری کامیابی سے پورے علاقے میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے اور تعلیمی علاقوں میں مدرسہ فیض عام مؤ کی اس تاریخی کامیابی کی خوب ستائش کی جارہی ہے۔

